Powered by Blogger.

مجلہ اہل الحدیث

شئیر کریں


مجلہ اہل الحدیث کیا ہے؟

مجلہ اہل الحدیث پاکستان کے شہر ملتان سے نکلنے والا سلسئلہ وار مجلہ تھا جو شیخ محمد رفیق طاہر کی ادارت میں شایع ہوتا تھا، مجلہ اہل الحدیث میں اسلامی مضامین، فتاویٰ جات، درسِ قرآن و حدیث اور حالاتِ حاضرہ کی مناسبت سے مضامین شائع کئے جاتے تھے۔

مجلہ اہل الحدیث کی مختصر تاریخ :

مجلہ اہل الحدیث کا اجرا محرم ۱۴۳۵ھجری کو شیخ محمد رفیق طاہر حفظہ اللہ نے فرمایا تھا، مجلہ اہل الحدیث ہر دو ماہ بعد شہر ملتان سے شایع ہوتا تھا مجلہ اہل الحدیث کے کُل چار شمارے محرم، صفر، ربیع اول، ربیع ثان، جمادی اول، جمادی ثان، رجب و شعبان شایع ہوئے ۔ مجلہ اہل الحدیث جلد ہی اہل علم میں مقبولیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا اور مجلہ نے اپنے منفرد مضامین کے سبب دوسرے مجلات و رسائل میں ایک ممتاز مقام حاصل کیا۔ مجلہ اہل الحدیث کی قیمت ۲۵ روپے پاکستانی تھی۔

مجلہ کے مقاصد :

مجلہ کا مقصد توحید خالص کی دعوت و تبلیغ، خالصاً قرآن و حدیث پر مشتمل تعلیمات کو لوگوں تک پہنچانا تھا۔ مجلہ اہل الحدیث نے نئے لکھنے والوں کو بھی بھر پور موقعہ فراہم کیا اور ایسے مضامین شایع کئے جن کو باقی اسلامی مجلات کے مدیران شائع کرنے میں خوف محسوس کرتے ہیں یا سرے سے ہی شائع کرنے سے انکار کر دیتے ہیں۔
سرنامہ