کیا لفظ اللہ اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم برابر میں لکھ سکتے ہیں ؟ جیسا کہ اس تصویر میں لکھا گیا ہے۔
لجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب وإلیہ المرجع والمآب
وعلیکم السلام.
اگر مرتبہ کا فرق واضح کر دیا جائے تو صحیح ہے ۔ جیسا کہ کلمہ میں ایک ہی سطر میں دونوں کا نام آتا ہے لیکن دونوں کا الگ الگ مرتبہ بھی بیان ہوتا ہے ۔
اور مرتبہ کے بیان کے بغیر برابر لکھنے سے گریز کرنا چاہیے ۔ کیونکہ کچھ لوگوں کے ہاں یہ طریقہ نبی صلى اللہ علیہ وسلم کو اللہ کے برابر ظاہر کرنے کا طریقہ ہے ۔






