Powered by Blogger.

انشورنس اور بینک ملازم کے گھر سے کھانا کھانے کا حکم ؟

شئیر کریں

ہمارے دو بہت ہی قریب کے رشتہ دار ھیں ، ایک کام کرتے ہیں بنک میں اور دوسرے کام کرتے ہیں انشورنس کا۔ ہمارا ان دونو کے گھر بہت آنا جانا ہے ، مجھے پوچھنایہ ہے کہ ان دونو کے گھر کھانا یا دعوت قبول کرنا صحیح ہے ؟

الجواب:

جب ایک شخص کی کمائی میں حلال وحرام ملا جلا ہو تو اسکی دعوت قبول کی جاسکتی ہے اور اسکے گھر سے کھایا جاسکتا ہے ۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم یہودیوں کی دعوت قبول فرمایا کرتے تھے حالانکہ وہ سودی کاروبار بھی کرتے تھے اور تجارت بھی۔ لیکن جب ایک شخص کی ساری کمائی ہی حرام کی ہو یا جو چیز کھانے کے لیے پیش کی جارہی ہے وہ حرام ذریعہ سے حاصل ہوئی ہو یا حرام کمائی کی ہو تو اسکا کھانا حرام اور ناجائز ہے اور اگر لاعلمی میں کھالی جائے تو کوئی حرج نہیں ہے ۔ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کو ایک دعوت میں بکری کا گوشت پیش کیا گیا آپ اسے تناول فرما رہے تھے تو اس دوران آپ نے اسکے بارہ میں پوچھا کہ یہ کہاں سے آئی ہے جب علم ہوا کہ یہ چوری کی ہے تو آپ نے کھانا ترک دیا۔
سرنامہ