کیا بنک اکاؤنٹ کھلوانا ناجائز ہے؟
الجواب:
بینک اکاؤنٹ اگر محض منی ٹرانسفر کے لیے ہو , یعنی ایسا کرنٹ اکاؤنٹ جس میں آپ کی رقم پڑی نہ رہے جونہی رقم اس اکاؤنٹ میں آئے فورا نکلوا لیں , اور جب بھیجنے کی ضرورت ہو تو جمع کروائیں اور پھر فورا ٹرانسفر کر دیں , ایسی صورت میں درست ہے ۔ اسکے علاوہ باقی تمام تر صورتیں اور تمام تر قسم کے اکاؤنٹ نا جائز ہیں ۔
واللہ تعالى أعلم , وعلمہ اکمل واتم , ورد العلم الیہ اسلم , والشکر والدعاء لمن نبہ وارشد وقوم
 






