الجواب:
قربانی کے جانوروں کا گوشت اور انکی کھالیں بیچنا منع ہے ۔ کھالیں اور گوشت ‘ قربانی کرنیوالا خود استعمال کرسکتا ہے , کسی کو تحفہ دے سکتا ہے , یا صدقہ کر سکتا ہے ۔ اور مسجد کو کھالیں دینا , کھالیں بیچ کر خود کھانے کے مترادف ہے ۔ کیونکہ مسجد کا خرچ ہر نمازی کے ذمہ ہے ۔ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کو نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنی قربانی کے اونٹوں پر نگران مقرر فرمایا تھا اور انہیں حکم دیا تھا کہ انکی کھالیں اور جُل صدقہ کردیں اور قصاب کو بطور اجرت ان میں سے کچھ بھی نہ دیں ۔





