Powered by Blogger.

میت کے طرف سے قربانى میں کیا مانع ہے؟

شئیر کریں

میت کى طرف سے صدقات خیرات کیئے جاسکتے ہیں تو قربانى کو کیا چیز مانع ہے ؟
وضاحت فرمائیں جب کہ قربانى بھى تو ایک صدقہ ہے ۔

الجواب:

قربانی محض صدقہ نہیں ہے ۔ بلکہ اس میں صدقہ کے ساتھ ساتھ ہدیہ اور ذاتی استعمال بھی شامل ہے ۔ زکاۃ جو کہ محض فرضی صدقہ ہے وہ بھی میت کی طرف سے اسکی وفات کے سالہا سال بعد تک ادا نہیں کی جاسکتی ۔ ایسے ہی قربانی ہے ۔ چونکہ میت کے فوت ہونے کے بعد قربانی ‘ زکاۃ ‘ روزہ وغیرہ کا فریضہ اس پر عائد نہیں ہوتا ۔ اس لیے اسکی طرف سے یہ کچھ بھی نہیں کیا جا سکتا ۔ میت کی طرف سے صرف وہ اعمال کیے جاسکتے ہیں جو اس پر قرض ہوتے ہیں ‘ یا شریعت میں انکا جواز موجود ہو ۔ جبکہ میت کی طرف سے قربانی کا جواز کتاب وسنت میں موجود نہیں ہے ۔
سرنامہ