اللہ تعالیٰ کو اللہ میاں کہنا کیسا ہے اور احمد رضا بریلوی کا یہ فتویٰ کس حد تک درست ہے؟
الجواب:
وعلیکم السلام !
اللہ کے نام کے ساتھ لفظ میاں کا استعمال درست ہے ۔
اور بریلوی صاحب کا فتوى بالکل غلط ہے ۔
کیونکہ لفظ میاں در حقیقت "میراں" بمعنى سردار کا مخفف ہے ۔
اور یہ آقا ‘ مالک ‘ سرکار وغیرہ کے معنوں میں اپنی اول وضع میں مستعمل ہے ۔
پھر خاوند ‘ جناب ‘ دوست ‘ استاد اور شہزادے کے لیے بھی بولا جاتا ہے ۔ اور جب یہ لفظ اللہ تعالى کے نام کے ساتھ بولا جائے تو اسوقت یہ کمال تعظیم کے طور پر مستعمل ہوتا ہے ۔ خوب سمجھ لیں۔





