Powered by Blogger.

زکاة کا نصاب کیا هو گا سونا یا چاندی؟

شئیر کریں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگر کسی کے پاس چه مہینے تک کچه پیسے پڑے هوں اور چه مہینے کے بعد کاروبار میں لگا دیئے اور چه ماہ کے بعد کاروبار والے پیسے واپس مل گیئے کیا اس پوری رقم پر زکاة هو گی یا جو اس کو جو پرافٹ هوا اس پر یا پهر پرافٹ نہیں هوا تو کتنی رقم پر زکاة هوگی 
2- زکاة کی نصاب ساڑهے باون تولے چاندی یا ساڑهے سات تولہ سونے پر زکاة هے اب اگر اس کے پاس رقم هے تو اس چاندی کے برابر دیکها جاے گا یا سونے کے برابر .. کیونکہ چاندی کی قیمت تقریبا چالیس هزار بنتی هے اور سونے کی قیمت سات لاکه بنتی هے تو اب کتنے پیسے سے زکاة شروع هوگی جو اس کے پاس سال جمع پڑے هیں .؟؟

الجواب:

۱۔ جب بھی کوئی شخص نصاب زکاۃ کا مالک بن جائے , اسکے بعد ٹھیک ایک سال بعد اسکے پاس جتنا بھی پیسہ ہے خواہ دوران سال کم ہوا یا زیادہ , سب پر زکاۃ ادا کرے گا۔
۲۔جس کے پاس سونے یا چاندی میں سے جس نصاب کی قیمت بھی موجود ہے وہ اسکے مطابق زکاۃ ادا کرے ۔

سرنامہ