Powered by Blogger.

بیوی کی بیٹیوں کا ساتھ رہنا

شئیر کریں


1۔ ایک کنوارے لڑکے نے ایک عورت سے شادی کی جس کی 3 بیٹیاں بالغ ہیں، کیا وہ ماں کے شوہر سے پردہ کریں گی؟


اگر ہاں، تو کیسے جبکہ ایک ہی گھر میں رہتے ہیں، ہر وقت گھر میں پردہ کیسے ہو سکتا ہے؟


2۔ ایک اہلحدیث بھائی جو خطیب بھی ہیں کہتے ہیں دیور موت ہے والی حدیث کا مطلب ہے جیسے موت سے نہیں بچا جا سکتا ویسے دیور کے سامنے آنے سے بھی نہیں بچا جا سکتا، لہاذا دیور سے پردہ نہیں۔ میں نے کہا یہ مطلب سمجھنے میں آپ کے سلف کون ہیں۔ تو کہتے ہیں یہ ہمارا اجتہاد ہے۔


الجواب:

۱۔ جب وہ میاں بیوی جماع کر لیں تو اسکے بعد اس بیوی کی لڑکیوں پر اس سے پردہ ختم ہو جاتا ہے ۔
۲۔ لیکن اسکا یہ فہم قرآن مجید کے خلاف ہے ۔ 
اللہ تعالى کے فرمان : " ولا یبدین زینتہن إلا .... الآیۃ . " اس میں دیور شامل نہیں ۔ لہذا اسکے سامنے اظہار زیب وزینت قرآن کی اس آیت کے خلاف ہے ۔
سرنامہ