الجواب:
وہ دوسری رکعت میں شامل ہوکر سات تکبیرات کہے اور پھر باقی رکعت امام کے ساتھ مکمل کرلے اور جب امام سلام پھیرے تو یہ اگلی رکعت کے لیے اٹھ کھڑا ہو اور قراءت سے قبل پانچ تکبیرات کہے
حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ عَمْرٍو أَبُو عَمْرٍو الحَذَّاءُ المَدِينِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَبَّرَ فِي العِيدَيْنِ فِي الأُولَى سَبْعًا قَبْلَ القِرَاءَةِ، وَفِي الآخِرَةِ خَمْسًا قَبْلَ القِرَاءَةِ»
( جامع الترمذی أبواب العیدین باب فی التکبیر فی العیدین ح ۵۳۶، صحیح)
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم عیدین میں پہلی رکعت قراءۃ سے قبل سات اور دوسری رکعت میں قراءت سے قبل پانچ تکبیرات کہتے تھے۔ اور اگر وہ پہلی رکعت کے آخر یعنی رکوع کے بعد یا دوسری رکعت کے آغاز یعنی امام کے تکبیرات زوائد کہنے سے پہلے پہلے امام کے ساتھ شامل ہوگیا ہے تو امام دوسری رکعت میں پانچ تکبیرات کہہ کر قراءت کا آغاز کر دے گا یہ امام کی پانچ تکبیرات مکمل ہونے کے بعد دو تکبیرات مزید کہے کیونکہ اسکی یہ پہلی رکعت ہے ۔
اور اسی طرح اگر یہ شخص اس وقت شامل ہوا ہے جب امام دو یا تین تکبیرات زوائد کہہ چکا ہے تو اس صورت میں بھی چونکہ اسکی پہلی رکعت ہے لہذا یہ اپنی سات تکبیرات زوائد مکمل کرے ۔ خوب سمجھ لیں ۔





