Powered by Blogger.

پرسنالٹی ٹیسٹ فال نکالنے کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟

شئیر کریں


پرسنالٹی ٹیسٹ ، فال نکالنے کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں؟

الجواب:



اسے فال نہیں بلکہ قیافہ شناسی کہتے ہیں ۔

کسی بھی انسان کے بعض افکار ‘ عادات ‘ پسند ‘ ناپسند ‘خدو خال وغیرہ کو دیکھ کر اسکے بارہ میں کوئی رائے قائم کی جاسکتی ہے ۔
جیسا کہ ایک قائف نے اسامہ بن زید اور انکے والد گرامی زید بن حارثہ کے صرف پاؤں ہی دیکھ کر یہ اندازہ لگایا تھا کہ ان دونوں کا آپس میں نسبی رشتہ ہے ۔ تو اس پر نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم نے خوشی کا اظہار فرمایا تھا ۔ 
( صحیح بخاری :۳۷۳۱)




سائل کا دوسرا سوال 




اسلام میں کسی کے بارے میں قیافہ شناسی جایئز هے؟

سامنے دیکه کر تو کسی کا اندازہ لگایا جاسکتا هے کہ ان دو انسانوں کی شکل ملتی هے یا هاته پاوں ملتے هیں یہ بہن بهائ لگتے هیں یا ان کاکوئ رشتہ هے ان کی شکل دیکه کر یا پاوں دیکه کر یہ تو اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ اس انسان کی عادات ایسی هیں براے مہربانی جو غلطی هے بتادیں 
جزاک اللہ خیرا
کسی کے بارے میں حتمی فیصلہ نہیں کرسکتے اس کے بارے میں جتنا بهی مرضی جانتے هوں۔

الجواب:



مسند احمد: 18534، اعادہ روح والی حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ اس بات پر دلالت کرتے ہیں کہ چہرہ دیکھ کر عادات کے بارہ میں اندازہ لگایا جا سکتا ہے.
سرنامہ