امام کے پیچھے فرض نماز میں سورۃ فاتحہ پڑھنی چاہیے یا نہیں؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب وإلیہ المرجع والمآب
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق جو بھی شخص کسی بھی نماز میں سورۃ الفاتحہ نہ پڑھے اسکے نماز نہیں ہے ۔ اب وہ نمازی امام ہو , مقتدی ہو یا اکیلا ہو , نماز فرض ہو , نفل ہو , سنت ہو , وتر ہو , جنازہ ہو , عید ہو , جمعہ ہو , استسقاء ہو , یا کوئی بھی اور , جس میں بھی سورۃ فاتحہ نہ پڑھی گئی وہ نماز نہیں ہے ۔





