Powered by Blogger.

کیا غیر مسلم امت محمدیہ صلی اللھ علیہ وسلم میں شامل ہیں ؟

شئیر کریں

السلام علیکم کیا غیر مسلم امت محمدیہ صلی اللھ علیہ وسلم میں شامل ہیں ؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب وإلیہ المرجع والمآب

امت محمد صلى اللہ علیہ وسلم کا لفظ جب عموما بولا جاتا ہے تو اس میں صرف اہل ایمان شامل ہوتے ہیں ۔ ویسے ہر نبی کو جن لوگوں کو طرف مبعوث کیا جائے ان تمام تر لوگوں کو اس نبی کی امت کہا جاتا ہے ۔
 ان میں سے جو اس نبی کی دعوت کو قبول کر لے اور ایمان لے آئے انہیں امت اجابت کا نام دیا جاتا ہے۔ یعنی یہ وہ امت ہے جنکو دعوت دی گئی اور انہوں نے اسے قبول کر لیا اور جو اس نبی کی دعوت قبول نہ کرے انہیں امت دعوت کہا جاتا ہے ۔ ۔یعنی یہ وہ امت ہے جنکو دعوت دی گئی لیکن انہوں نے قبول نہیں کی
سرنامہ