Powered by Blogger.

اللہ کے لیے لفظ گاڈ کا استعمال

شئیر کریں


اللہ کو گاڈ کہہ کر پکارا جاسکتا ہے؟


الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب وإلیہ المرجع والمآب



ایک وصف ہے جو کہ مختار کل کے معنى میں ہے ۔ اور ایسا وصف یقینا اللہ رب العزت کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔God

یاد رہے کہ مختار کل یا گاڈ اللہ کے ذانی ناموں یا اسمائے حسنى میں سے نہیں ہیں , لیکن یہ صفت چونکہ اللہ تعالى میں بدرجہء اتم موجود ہے لہذا ان الفاظ سے ذاتی باری تعالى کو تعبیر کرنا درست ہے ۔ 

اور ویسے بھی اللہ تعالى کے جتنے نام یا صفات ہیں ان سب کا ترجمہ ہر زبان میں مختلف الفاظ سے کیا جاتا ہے ۔ اور کسی بھی صفت یا نام کا ترجمہ کرنے میں شرعا کوئی ممانعت وقباحت نہیں ہے ۔
سرنامہ