السلام علیکم
جنازہ کے ساتھ چلتے ہوئے خاموش رہنا چاھئے یا
کلمہ شہادت کا وِرد کرتے رہنا چاھئے؟
میت کو کندھا دینا باعثِ ثواب ہے؟
میں نے سنا ہے کہ میت کو اگر ایک طرف کندھا دیا جائے تو
باقی تینوں کونوں کو بھی کندھا دینا چاھئے؟
میت کو دفنانے میں جلدی کرنی چاہئے؟
میت کا منہ قبر میں لٹانے کے بعد،
قبلہ کی طرف کرنا چاھئے؟
الجواب:
1۔ کچھ بآواز بلند پڑھنا ثابت نہیں
۲۔ اگر وہ مسلمان ہے تو اسکا حق ہے , اور باقیوں پر فرض , لہذا یقینا یہ کار ثواب ہے , ایک طرف کندھا دینے سے باقی اطراف میں کندھا دینا واجب نہیں ہوتا
۳۔ جی ہاں بہت سی احادیث اس پر دلالت کرتی ہیں ۔
۴۔ صرف منہ نہیں بلکہ میت کو قبلہ رخ لٹانا چاہیے ۔
دلائل اور تفصیل یہاں پر





