السلام علیکم 
شیخ محترم ۔ 
میرا سوال یہ ہے کہ ''کیا 27 رجب کی تاریخ سفرمعراج کے حوالے سے مستند ہے ۔ ؟
الجواب:
نہیں ! وہ روایت مستند نہیں ہے 
آپ سند کی بحث چھیڑے بغیر بھی اس پر غور کریں تو اسکا سقم واضح ہو جاتا ہے
کیونکہ
اس بات پر امت کا اتفاق ہے کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات معراج سے قبل ہوئی ہے 
نیز یہ بھی مسلمہ بات ہے کہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی وفات نبوت کے دسویں سال رمضان المبارک میں ہوئی ہے 
جبکہ اس روایت میں آ رہا ہے کہ معراج نبوت کے دسویں سال ۲۷ رجب کو ہوئی !!!
حافظ ابن کثیر رحمہ اللہ نے معراج کی تاریخ کے تعین کے بارہ میں البدایہ والنہایہ میں کچھ اقوال نقل فرما کر انکا سقم واضح فرمایا ہے جن میں سے ایک قول یہ ستائیس رجب والا بھی ہے
 






