Powered by Blogger.

کیا قرآن کو دیکھ پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے؟

شئیر کریں





کیا قرآن کو دیکھ پڑھنا زبانی پڑھنے سے افضل ہے؟


الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب وإلیہ المرجع والمآب


بسا اوقات دیکھ کر پڑھنا افضل ہوتا ہے اور بسا اوقات زبانی پڑھنا افضل ہوتا ہے ۔
نماز میں مصحف سے دیکھ کر پڑھنے کی نسبت زبانی پڑھنا افضل ہے اسی طرح قرآن حفظ کرنے کے لیے زبانی پڑھنا اور یاد کرکے زبانی سنانا یقینا دیکھ کر پڑھنے سے افضل ہے وہلم جرا .....

اور زبانی تلاوت کرنے والا اگر غلطی کرتا ہے لیکن دیکھ کر پڑھنے سے وہ اس غلطی سے بچ جاتا ہے تو دیکھ کر پڑھنا افضل ہوگا 
اسی طرح کچھ خدشہ نہ بھی ہو عام حالات میں مصحف کو دیکھ کر پڑھنا دو اجروں کا حامل ہے ایک تلاوت اور دوسرا نظر إلى المصحف 

خوب سمجھ لیں
سرنامہ