کیا مصحف (قرآن مجید) کو دیکھنے پر اجر ملتا ہے ؟
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب وإلیہ المرجع والمآب
 کسی بھی ایسی چیز کو دیکھنا باعث اجر ہوتا ہے جسے دیکھنا حلال ہو ۔
 اور کسی بھی ایسی چیز کو دیکھنا باعث گناہ ہوتا ہے جسے دیکھنا حرام ہو 
۔ یہ اصول رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کے اس فرمان سے مستنبط ہے :
.اور تم میں سے کسی ایک کا اپنی بیوی کے حقوق زوجیت ادا کرنا بھی صدقہ ہے ‘ لوگوں نے کہا کہ میں سے کوئی شخص اپنی شہوت کو پورا کرتا ہے تو کیا یہ بھی باعث اجر ہے ؟؟؟ تو آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تمہارا کیا خیال ہے کہ اگر وہ اپنی شہوت حرام ذرائع سے پوری کرے تو کیا اس پر گناہ نہ ہوگا ؟! 
اسی طرح جب وہ حلال ذریعہ اختیار کرے تو اسے اجر ملتا ہے ! صحیح مسلم کتاب الزکاۃ باب بیان أن اسم الصدقۃ یقع على کل نوع من... ح 1006
 






