Powered by Blogger.

پیشاب کے قطروں کا مسئلہ اور طواف

شئیر کریں

ہمارے ایک عزیز عمرے پر آرھے ھیں ان کو مسلسل پیشاب کے قطرے آنے کا مسلہ ہے اور ان کو ہر وقت کوی کپڑا یا پیڈ استعمال کرتے ہیں عمرے میں اور نماز میں وہ کیا کریں کیا کوئ دم تو نہیں پڑے گا یا طواف میں ایک ھی وضو کرنا پڑے گا براے مہربانی اگر ممکن ھو تو جلدی بتادیں ؟

الجواب بعون الوهاب ومنه الصدق والصواب وإليه المرجع والمآب

کوئی دم نہیں پڑے گا اور نہ ہی مسلسل قطروں کی وجہ سے وضوء ٹوٹے گا
 ایک نماز کے لیے وضوء کرلین تو اگلی نماز کا وقت شروع ہو جانے تک انکا وضوء قائم رہے گا , یعنی انکے ان قطروں کی وجہ سے نہیں ٹوٹے گا , ہاں کسی اور وجہ سے مثلا ہوا خارج ہونے سے قضائے حاجت کرنے سے , پیشاب کرنے سے , سونے سے وغیر وغیرہ ٹوٹ جائے گا لہذا ایک دفعہ وضوء کریں , طواف مکمل ہونے تک یہ پیشاب کے قطرے جنتے مرضی نکل جائیں انکا وضوء نہیں توڑیں گے۔
ہاں ایک بات یاد رہے کہ بعض لوگوں کو پیشاب کرنے کے بعد ایک یا دو قطرے خارج ہو تے ہیں اور اسکے بعد دوبارہ پیشاب کرنے تک نہیں ہوتے ۔ ان لوگوں کا وضوء ان قطروں کی وجہ سے ٹوٹ جائے گا۔



سرنامہ