رفع الیدین کرنا ضروری ہے یا نہیں ؟قرآن اور حدیث کی روشنی میں وضاحت فرما دیں شکریہ
الجواب بعون الوهاب ومنه الصدق والصواب وإليه المرجع والمآب
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے ساری زندگی رفع الیدین کے ساتھ نماز پڑھی اور پڑھائی ہے , آپ کی ایک نماز بھی رفع الیدین کے بغیر نہیں تھی ۔ (صحیح بخاری: 735)
 اور آپ صلى اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ویسے ہی نماز پڑھنے کا حکم دیا ہے جسطرح آپ خود پڑھتے تھے۔ (صحیح بخاری: 631) 
لہذا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم والی نماز پڑھنے کے لیے رفع الیدین کرنا ضروری ہے ۔
 






