Powered by Blogger.

خواب میں نبی صلى اللہ علیہ وسلم کا نظر آنا

شئیر کریں


حدیث ہے کہ آپ صل اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے مجھ ہی کو دیکھا کیا آپ صل اللہ علیہ وسلم کی خواب میں زیارت ہو سکتی ہے کیااگر زیارت ہو سکتی ہے تو بعض علماء اکرام کہتے ہیں کہ شیطان بھی دھوکہ دے سکتا ہے تو کیسے پتہ چلے گا کہ خواب میں کون تھا؟

الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب

سول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان سچا ہے کہ شیطان انکی شکل وصورت نہیں بنا سکتا ۔ لیکن آپ نے یہ تو نہیں فرمایا کہ وہ کسی اور کی شکل میں آکر تمہیں دھوکہ بھی نہیں دے سکتا ! لہذا ممکن ہے کہ شیطان کسی اور کی شکل میں نظر آئے اور دیکھنے والے کو دھوکہ دے اور وہ یہ سمجھے کہ شاید میں نے نبی کریم صلى اللہ علیہ وسلم کو ہی دیکھا ہے ۔ وہ تو اللہ کے بارہ میں لوگوں کو دھوکہ دے دیتا ہے " ولا یغرنکم باللہ الغرور "
سرنامہ