السلام علیکم
شیخ میرا سوال یہ ہے کہ:
1 کیا عورت عورتوں کی امامت کروا سکتی ہے...
2 آج کل یہ بھی دیکھنے کو مل رہا ہے کہ عورت مرد کی امامت کر رہی ہے. کتاب و سنت کی روشنی میں ایسی امامت کا کیا حکم ہے...
الجواب:
عورت کا عورتوں کی امامت کروانا رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کی سنت سے ثابت نہیں ۔ 
ایک روایت سنن ابی داود(591) کے حوالہ سے پیش کی جاتی ہے لیکن اس میں عبد الرحمن بن خلاد مجہول ہیں ۔
 






