Powered by Blogger.

جسم پرجلنے کے نشان اور کٹ لگنا جادو کے اثرات ہیں کیا؟

شئیر کریں



چند دن قبل رات گیارہ بجے قدرےدور کے پڑوسیوں کے ہاں آنکھوں دیکھا حال بتا کے سوال کا جواب چاہوں گا۔
خاتون(دو بچوں کی ماں پر جادو یا جنات کے اثرات کی اطلاع دی گئی) ۔پس و پیش کے بعد جانا پڑا۔آیت الکرسی ، معوذتین اور دعائیں پڑھتے ہوئے متاثرہ کے پا س پہنچا تو دیکھا کہ بازو پر تازہ کٹ لگے تھے،ایک سے تو گوشت کا لوتھڑا تک نکلا ہوا تھا۔5،10 منٹس کے وقفے سے دورہ پڑتا،وہ چیختے چلاتے بیہوش ہوجاتی۔نہ مارو کے الفاظ بھی منہ سے نکلتے۔ایک بار ہوش میں آئی تو گردن میں درد کا بتایا دیکھا تو گردن نیلی ہوئی تھی،گلا دبانے کی کوشش کی گئی جب کہ اس کے اپنے ہاتھ عزیزوں نے پکڑ رکھے تھے۔
بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ ۔۔۔دعا میں نے لکھ کرپڑھنےکو دی تو کہنے لگیں یہ دعا مجھے پیر صاحب نے بھی بتائی تھی۔لیکن مجھے کچھ عرصہ بعد بھول گئی۔۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی نے کالا جادو کر رکھا ہے۔پہلے صرف جلاتے تھےاب جسم کا گوشت تک کا ٹ کر لے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرز اس بیماری میں عجز کا اظہارکر چکےہیں۔
در ایں حالات و واقعات آپ کی رائے اور مشورہ کیا ہے؟جواب عنایت فرما کر عنداللہ ماجور ہوں۔


الجواب:


یہ علامات سحر میں سے ہے ۔
آپ انہیں پانچ وقت کی نماز اور صبح وشام اور رات کو سونے کے اذکار کی پابندی کروائیں , اور اسکے ساتھ ساتھ گھر میں سورۃ البقرہ کی تلاوت کا اہتمام کروائیں ۔ ان شاء اللہ ایک ہفتہ سے پہلے ہی یہ کیفیت ختم ہو جائے گی ۔
اسکے ساتھ ساتھ انہیں عجوہ کھجور کھانے کو کہیں اور کوئی ایسی دماغی دوائی جس میں دھتورہ کا استعمال ہو کھانے کو دیں اور میسر آئے تو تیل دم کرکے اس کی مالش سارے جسم پر کروائیں ۔
یاد رہے کہ اس قسم کی ایک بیماری بھی ہے جس میں جسم پھٹنے لگتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی نے بلیڈ وغیرہ سے کٹ لگایا ہو ۔
سرنامہ