Powered by Blogger.

حقوق العباد اھم ھیں یا حقوق اللہ ؟

شئیر کریں


حقوق العباد اھم ھیں یا حقوق اللہ۔ کیو ں کہ اللہ تو اپنے حقوق معاف کر دے گا پر جب تک بندہ اپنا حق معاف نہیں کرے گا تب تک اللہ بھی معاف نھیں کرے گا؟
قرآن و سنت کی روشنی میں‌ بتائیں


الجواب بعون الوهاب ومنه الصدق والصواب وإليه المرجع والمآب


حقوق اللہ کی ادائیگی حقوق العباد سے زیادہ اہم ہے ‘ کیونکہ حقوق اللہ میں توحید کو اپنانا اور شرک سے اجتناب کرنا بھی شامل ہے اور اسکے ساتھ ساتھ ارکان اسلام وایمان وغیرہ کا تعلق بھی حقوق اللہ سے ہے ۔ 
حقوق العباد کے ترک کی وجہ سے انسان دائرہ اسلام سے خارج نہیں ہوتا جبکہ کچھ حقوق اللہ ایسے ہیں کہ جن کے ترک کی بناء پر انسان دائرہ اسلام سے خارج ہو جاتا ہے ۔
لہذا حقوق اللہ حقوق العباد سے زیادہ اہم ہیں 
سرنامہ