شیوخ کرام سے سوال ہے کہ مغرب کی نماز کب قضا ہوتی ہے۔ جہاں تک میری ناقص معلومات ہیں جب ستارے نظرآنے ۔۔۔لگے۔ پلیز رہنمائی کریں
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب وإلیہ المرجع والمآب
مغرب کی نماز کا وقت شفق یعنی سرخی کے غائب ہونے تک رہتا ہے ۔ جونہی افق کی سرخی غائب ہو تو مغرب کا وقت ختم اور عشاء کا شروع ہو جاتا ہے ۔
 






