السلام علیکم.
1۔ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ تھوڑا سا گوشت لے کر اُس پر اپنا ہاتھ لگا کر چھت پر ڈال دیں تو یہ بھی ایک طریقہ ہے صدقہ دینے کا۔ مجھے پوچھنا ہے کہ کیا یہ ٹھیک عمل ہے ؟
2۔ کبھی انسان کے ساتھ حادثات وقفے وقفے سے ہوتے رہتے ہیں ، کئی بیمار ہونا ، کوئی چوٹ لگتے رہنا کبھی ایکسیڈنٹ ہو جانا تو لوگ کہتے ہیںکہ اپنا صدقہ دو تب ایسے حالات میںکیا واقعی صدقہ دینا چاہیے ؟
الجواب:
صدقہ اللہ کے غضب کو ٹھنڈا کرتا ہے , اسکی رضا اور خوشنودی کے حصول کا باعث ہے ۔
لہذا فرضی صدقہ کے علاوہ نفلی صدقہ بھی کرتے رہنا چاہیے۔
نفلی صدقہ کرنے کے لیے کوئی مخصوص طریقہ یا مخصوص جنس شریعت نے مقرر نہیں کی ہے ۔
 






