السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
شیخِ محترم 
اگر ایک بندہ بیٹھا کوئی دینی کتاب پڑھ رہا ہو اورکوئی اور بندہ آکرموبائل پر اونچی آواز میں تلاوت لگا دے تو کیا کتاب پڑھنے والے کو کتاب پڑھنا چھوڑ کر تلاوت کی طرف التفات کرنا چاہیے یا کتاب کو پڑھنا جاری رکھنا چاہیے؟
الجواب:
وعلیکم السلام ، غلط العام یہی ہے کہ قرآن کا پڑھنا مستحب اور سننا واجب ہے
جبکہ ایسا نہیں معاملہ برعکس ہے
یعنی 
قرآن پڑھنا واجب اور سننا مستحب ہے 
قرآن پڑھنے کے وجوب پر سیدنا عبد اللہ بن عمر بن العاص رضی اللہ عنہ والی روایت دلالت کرتی ہے ۔ ( صحیح مسلم کتاب الصیام باب النہی عن صوم الدھر ........ ح ۱۱۵۹ )
اور قرآن کی سماعت کے مستحب ہونے پر فاتحہ خلف الإمام والی تمام تر احادیث دلالت کرتی ہیں !
 






