السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!!!
محترم شیخ !
ایک شخص اپنی خالہ کی بیٹی سے نکاح کا خواہشمند ہے پر اس کا سگا بھائی اس لڑکی کا رضاعی بھائی ہے۔ نیز اس کا خود اس لڑکی سے کوئی بھی رضاعت کا رشتہ نہیں ہے۔ کیا یہ نکاح درست ہوگا ؟
الجواب:
وعلیکم السلام 
اس لڑکے کے بھائی کے لیے اسکی خالہ رضاعی ماں ہے اور اسکی اولاد اسکے لیے رضاعی بہن بھائی ہیں ۔ 
البتہ وہ لڑکا اپنی خالہ کی اولاد کے لیے محرم نہیں ہے !
 






