السلام علیکم ورحمۃاللہ 
 انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"ایک یاسا وقت آئے گا جس میں اہل دین کے لئے دینپر جمے رہنا ، انگارے کو ہاتھ میں لینے کی طرح ہو گا۔"(ترمذی و مشکوۃ) 
 معاذ بن جبل رضی اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :"تمہیں وہی کچھ اس زمانےمیں کرنا ہو گا جو عیسی ابن مریم ؑ کے ساتھیوں نے کیا۔ وہ آروں سے چیرے گئے اور سولیوں پر لٹکائے گئے لیکن انہوں نے باطل کے آگے ہتیھار نہیں ڈالے ۔ اللہ کی اطاعت میں مر جانا اس زندگی سے بہتر ہے جو اللہ کی نافرمانی میں بسر ہو۔"(طبرانی) 
کیا یہ احادیث صحیح ہیں؟
الجواب:
پہلی روایت صحیح ہے 
جبکہ دوسری (المعجم الکبیر للطبرانی (۱۷۲) والی ضعیف ہے ۔
 






