یوی کے گناہ کرنے سے خاوند بھی گناہ گار ہو گا؟
یعنی اگر کوٕی عورت پلکنگ کرے، ٹی وی دیکھے یا کوی ایسا گناہ کرے جس کا خاوند کو علم نہ ہو یا خاوند کا اس طرف دھیان ہی نہ ہو تو خاوند کو گناہ ملے گا؟
2۔ایسے خاوند کو آپ کیا نصیحت کریں گے جس کی بیوی کسی گناہ کا ارتکاب کرے ۔۔
الجواب بعون الوہاب ومنہ الصدق والصواب والیہ المرجع والمآب
۱۔ خاوند بھی گنہگار ہے!
کیونکہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ آدمی اپنے گھر پر نگبہان اور اس سے اسکے زیر دست لوگوں کے بارہ میں باز پرس ہوگی ۔ لہذا خاوند کو اپنی بیوی کی تمام تر حرکات پر نگاہ رکھنی چاہیے اور خبر گیری کرتے رہنا چاہیے ۔
۲۔ ایسے خاوند کے لیے یہ نصیحت ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ان کاموں سے روکے , پیار سے , نہ مانے تو سختی سے , نہ مانے تو ایسے کام پر کچھ مار پٹائی کرنے کی بھی شریعت نے اجازت دی ہے ۔





