شیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی کفار کے بارے میں کہتے ہیں :
 والأرجح أنه لا يلحق بهم غيرهم ، بل هؤلاء الطوائف الثلاث هم الذين يخيرون ؛ لأن الرسول قاتل الكفار في الجزيرة ولم يقبل منهم إلا الإسلام.
اور اس مسئلہ میں راجح بات یہی ہے کہ انہیں اہل کتاب کے حکم میں شامل نہیں کیا جاۓ گا بلکہ صرف اہل کتاب یعنی یھودی ، عیسائ اور مجوسی کو ہی اختیار ہے اس لۓ کہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جزیرۃ عربیہ میں کفار سے قتال کیا اور ان سے اسلا م کے علاوہ کچھ بھی قبول نہیں کیا ۔ مجموع فتاوی ومقالات ۔ للشیخ ابن باز رحمہ اللہ تعالی ( 6 / 219 ) تو کیا یھودی ، عیسائ اور مجوسی کے علاوہ سب کو قتل کیا جائے گا اگر وہ اسلام قبول نہ کریں؟
الجواب:
نہیں ! مجوس سے جزیہ لیا گیا ہے ۔ جو اس بات کی دلیل ہے کہ کسی بھی آسمانی کتاب کو نہ ماننے والے کفار سے بھی جزیہ کا معاملہ کیا جائے گا ۔
 






