السلام علیکم ورحمت اللہ
یہ سوالات کسی نے پوچھنے کے لیے کہے ہیں، برائے مہربانی رہنمائی کیجیے
1۔اوضو شخص تمباکو نوشی کرے تو کیا اس کے لیے ضروری ہے دوبارہ وضو کرے؟ 
2۔اسی طرح کسی شخص کا نشہ اتر گیا ہو تو کیا اسے نماز پڑھنے کے لیے غسل یا وضو کرنا پڑے گا؟
الجواب:
دوبارہ وضوء کرنے کی کوئی دلیل معلوم نہیں ۔
البتہ تمباکو کی بدبو والے منہ سے نماز پڑھنا درست نہیں!
رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے کچا لہسن , پیاز وغیرہ کھا کر مسجد میں آنا منع فرمایا ہے کہ ان کی بو سے فرشتوں اور انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے ۔
 






